لاہوری چنے بنانے کا بہترین طریقہ

 


لاھوری چنے

: اجزاء
چکن----------- ڈیڑھ کلو چودہ ٹکڑے
چھولے--------- ایک پیالی
تیل---------- ایک پیالی
پیاز----------- دو عدد باریک کٹی ہوئی
ٹماٹر-------------- تین عدد
ہلدی--------------- ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ-------------- ایک چائے کا چمچ پسا ہوا
سفید زیرہ--------------- ایک چائے کا چمچ بھنا اور پسا ہوا
ادرک اور لہسن کا پیسٹ-------------- ایک کھانے کا چمچ

ادرک---------------- ایک کھانے کا چمچ باریک کٹی ہوئی
لال مرچ------------- ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی
میٹھا سوڈا-------------- آدھا چائے کا چمچ
مسور کی دال----------- دو کھانے کے چمچ
نمک-------------- حسبِ ذائقہ
چکن کیوب---------------- ایک عدد

 :ترکیب

سب سے پہلے ایک دیگچی میں ایک پیالی تیل گرم کرکے دو عدد باریک کٹی پیاز گولڈن براؤن کریں اور چکن کے چودہ ٹکڑے ڈال کر پانی خشک کرلیں۔
اب اس میں ادرک اور لہسن کا پیسٹ، ہلدی، پسی لال مرچ، پسا گرم مصالحہ اور حسبِ ذائقہ نمک شامل کرنے کے بعد ہلکا سا بھون لیں۔

اب ایک پیالی بھیگے ہوئے چنوں کا پانی نکال کر دوبارہ تین سے چار گلاس پانی اور مسور کی دال ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
جب اس میں اُبال آجائے تو آدھا چائے کا چمچ میٹھا سوڈا شامل کریں۔
پھر چھولے گلنے اور دال کے ساتھ یکجان ہونے تک انتظار کریں اور اسکے بعد چولہا بند کردیں۔
اب  چکن کے ٹکڑوں میں ٹماٹر کاٹ کر شامل کردیں اورہلکا سا بھون کر دو پیالی پانی ڈالیں۔
جب جوش آجائے تو اس میں چھولے ، باریک کٹی ادرک، چکن کیوب اور سفید زیرہ ڈالیں اور ہلکی آنچ پر دَم پر رکھیں۔
جب تیل اوپر آجائے تو تیار مرغ چھولے گرم گرم نان کے ساتھ مہمانوں کو سرو کریں۔

Post a Comment

0 Comments