دیگی قورمہ
:اجزاء
1. چکن_____ 1 کلو بارہ ٹکڑے
2. پیاز تلی اور پسی ہوئی _____ آدھ کپ
3. لونگ_____ 8 عدد
4. دار چینی_____ 1 انچ کا ٹکڑا
5. ہری الائچی_____ 8 عدد
6. جائفل_____ 1 چوتھائی ٹکڑا
7. جاوتری_____ 1 چوتھائی ٹکڑا
8. ادرک اور لہسن کا پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
9. نمک_____ ڈیڑھ چائے کا چمچ
10. لال مرچ پسی ہوئی _____ اڑھائی چائے کا چمچ
11. دھنیا پسا ہوا _____ 2 چائے کے چمچ
12. دہی_____ ڈیڑھ کپ
13. تیل_____ آدھ کپ
14. کیوڑا_____ 1 چائے کا چمچ
:ترکیب
- پیاز کو لونگ، دار چینی، ہری الائچی، جائفل اور جاوتری کے ساتھ پیس کر لیں۔
• اب تیل گرم کرکے اس میں چکن کے ٹکڑے، ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈال کر پانچ منٹ کے لیے فرائی کریں۔
• اب اس میں پسی لال مرچ، پسا دھنیا، دہی اور پیاز کا مکسچر شامل کرکے اچھی طرح پکایں۔
• اب اسے چکن کے گلنے تک ہلکی آنچ پر ڈھک کر چھوڑ دیں۔
• اب اسے پندرہ منٹ کے لیے دم پر چھوڑ دیں۔
• آخر میں کیوڑا چھڑکیں اور شیر مال کے ساتھ مہمانوں کو سرو کریں۔
0 Comments