مصالحہ دار لوبیہ بنانے کا زبردست طریقہ


 

مصالحہ دار لوبیہ

 :اجزاء

•لوبیا_____ 2 پیالی رات میں بھگولیں
•پیاز_____ 2 عدد باریک کٹی ہوئی
•لہسن ادرک کا پیسٹ _____ 1 چائے کا چمچ
•ہینگ_____ آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی
•ہلدی_____ آدھا چائے کا چمچ
•سفیدپسا ہوا زیرہ_____ 1 چائے کا چمچ
•لال مرچ پسی ہوئ_____ 2 چائے کے چمچ
•ٹماٹر_____ 2 عدد چوپ کرلیں
• گرم مصالحہ پسا ہوا _____ 1 چائے کا چمچ
•پسا ہوا دھنیا_____ 2 کھانے کے چمچ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•تیل_____ 3 کھانے کے چمچ
•ہرا دھنیا_____ سجاوٹ کے لئے

 :ترکیب

لوبیا کو نمک اور چار پیالی پانی ڈال کر اُبال لیں اور علیحدہ رکھ لیں۔
دیگچی میں تیل گرم کرکے زیرہ، تیز پات، ہینگ اور لہسن ادرک ڈال کر سنہریہونے تک پکالیں۔

اب اس میں پیاز ڈال کر تَلیں اور پھر ہلدی، لال مرچ، دھنیا اور ٹماٹر ڈال کر مصالحہ تیل سے الگ ہونے تک اچھی طرح پکائیں۔
بھنے ہوئے مصالحے میں پانی سمیت لوبیا اور نمک ڈالیں اور پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
پانی سوکھ جائے تو گرم مصالحہ چھڑک کر دَم پر رکھیں۔
مزیدار لوبیا کو ہرے دھنئے سے سجا کر سرو کریں۔

Post a Comment

0 Comments