ہریسہ بنانے کا طریقہ

 

ہریسہ

:اجزاء

گوشت_____ 1 کلو بغیر ہڈی
مونگ کی دال_____ آدھی چھٹانک ثابت
چاول_____ آدھ چھٹانک
گندم_____ 1 پاؤ
سیاہ مرچ پسی ہوئی _____ 4 چائے کے چمچ
ادرک_____ حسبِ ضرورت
لہسن_____ حسبِ ضرورت
پیاز_____ حسبِ ضرورت
نمک_____ حسبِ ضرورت
گھی_____ حسبِ ضرورت
دھنیا_____ حسبِ ضرورت

:ترکیب

چاول اور دال کو اِکٹھا اُبال لیں اور ساتھ میں گندم کو بھی بھگو لیں۔
گھی میں دو درمیانے سائز کے پیاز کاٹ کر ڈالیں ۔
جب پیاز لال ہو جائے تو اس میں گوشت شامل کر لیں۔
اب اس مییں ادرک اور لہسن کُوٹ کر ڈال لیں۔
جب گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں وافر مقدار میں پانی ڈال دیں۔
جب گوشت گَل جائے تو اسے پانی میں سے نکالیں اور مُوٹا مُوٹا کوٹ لیں۔
اب اس کوٹے ہوئے گوشت کو دوبارہ پانی میں ڈالیں، اس کے ساتھ گندم اور اُبلی ہوئی دال اور چاول بھی ڈال دیں اور اسے پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔
اگر ضرورت ہوتو مزید پانی ڈال لیں۔
گندم کا دانہ نکال کر چیک کریں، اگر اچھی طرح گَل گیا ہو تو اس میں گھوٹنا چلائیں اور پکاتے رہیں۔ یہاں تک کہ سب چیزیں یکجان ہوجائیں اور ان کی لئ سی بن جائے۔
اب اس میں کالی مرچ اور نمک شامل کریں۔
اب کسی علیحدہ برتن میں گھی ڈالیں، اس میں پیاز کاٹ کر شامل کر لیں، جب پیاز خستہ ہوجائے تو نکال لیں۔
یہ پیاز نکالا ہوا گرم گرم گھی ہریسہ پر ڈالیں اور اس کے ساتھ چمچ بھی ہلائیں۔
مزیدار ہریسہ تیار ہے اس کو برتن میں نکال لیں۔
اب اس کے اوپر تَلی ہوئی پیاز اور دھنیا چھڑک کر گرما گرم نانوں کے ساتھ پیش کریں۔

 


Post a Comment

0 Comments