سبزیوں کا اچار
:اجزاء
•سبزی صاف کرکے کاٹی ہوئی_____ 5 کلو (گاجریں، شلجم، پھول گوبھی وغیر
•سرکہ_____ ایک بوت
•تیل_____ دو کلو
•گڑ_____ 350 گرام (ڈیڑھ پاؤ کے قریب)
•ادرک_____ 250 گرام (ایک پاؤ)
•لہسن_____ 250 گرام
•رائی_____ 250 گرام
•سرخ مرچ پسی ہوئی_____ مرضی کے مطابق
•نمک_____ 1/2 کلو
•گرم مصالحہ_____ 125 گرام موٹا کوٹ لیں
:ترکیب
لہسن کو الگ کوٹیں اور ادرک الگ موٹا موٹا کوٹنا ہے
سبزیوں کو الگ الگ جوش دیں
نرم نہ ہونے دیں
پانی نکال کر صاف کپڑے پہ ڈال کر دھوپ میں خشک ہونے دیں اور تیل کو پکائیں
لہسن کو ہلکی آنچ پہ سرخ کر کے نکال لیں
چھلنی سے نکالیں تاکہ تیل میں نہ رہ جائے
اب چولھے سے اُتار کر تیل کو ہلکا سا ٹھنڈا ہونے دیں
پھر مرچیں ڈالیں
اگر تیز گرم تیل میں مرچیں ڈالیں گے تو جل جائیں گی
مرچیں ڈال کر چمچ چلائیں
لکڑی کی ڈوئی استعمال کریں
اب تمام سبزیاں ڈال دیں
ہلکی آنچ پر پکنے دیں
سرکے میں گڑ ڈال کر پکائیں
گڑکے چھوٹے چھوٹے ٹکڑئے کرکے ڈالیں تاکہ جلدی ہی سرکے میں حل ہوجائیں
اب اس شیرے کو بھی اچار میں ڈال دیں
اچار کو تین جوش آئیں تو اُتار لیں
ٹھنڈا ہوجائے تو مرتبان میں ڈال لیں
اس مرتبان کو پانچ چھ روز دھوپ میں رکھا کریں
اس اچار کو پہلے روز بھی کھایا جاسکتاہے لیکن ایک ہفتے کے بعد سبزیوں میں ہر چیز کا ذائقہ اچھی طرح رچ جاتا ہے اور کچھ نرم بھی ہوجاتی ہیں
اس طرح یہ بہت مزیدار اچار بنتا ہے
0 Comments