پٹیالہ چکن
:اجزاء
چکن_____ 700گرام
پیاز_____ 2عدد
ٹماٹر_____ 3عدد
دہی_____ 1کپ
نمک_____ حسبِ ذائقہ
ہلدی_____ 1چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
کالی مرچ ( پاؤڈر )_____ 2/1 چائے کا چمچ
لا ل مر چ ( پاؤڈر )_____ 1 کھانے کا چمچ
کاجو پیسٹ_____ 3چائے کے چمچ
سبز شملہ مرچ_____ 1عدد
سبز مرچ_____ 2عدد
ادرک_____ 4کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ ثابت_____ 5 گرام
زیرہ ثا بت _____ آدھ چائے کا چمچ
قصوری میتھی_____ 1چائے کا چمچ
ملک کریم_____ 3کھانے کے چمچ
:ترکیب
ایک باؤل میں چکن لیں اور اس میں زیرہ پاؤڈر ،لال مرچ پاؤڈر ،نمک،ہلدی ،دھنیا پاؤڈر ،کالی مرچ پاؤڈر اور دہی ڈال کر مکس کر لیں اور تیس منٹ تک فریج میں رکھ دیں۔
اب ایک دیگچی لیں اوراس میں کسان سپر کوکنگ آئل ڈال کر اس میں پیاز اور زیرہ ڈال کر براؤن کر لیں۔
اب اس میں چوپ لہسن ،ادرک ،ثابت گرم مصالحہ اور ٹماٹر ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں اور اس میں کاجو ڈال کر مزید دو منٹ تک پکا لیں۔
اب اس میں تیار کیا ہوا چکن ڈال کر مکس کرلیں اور دس منٹ تک ڈھک کر پکالیں۔ اب ڈھکنا اُتا ر کر اس میں جیم ڈال کر مکس کرلیں۔
اب اس میں شملہ مرچ، پیاز،سبز مرچ اورمیتھی ڈال کر مکس کرلیں۔
آپکا مزیدار پٹیالہ چکن تیار ہے۔
0 Comments